بنگلہ دیش میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا مطیع الرحمٰن نظامی کو سزائے موت دے دی گئی۔
وزیر قانون و انصاف انیس الحق نے میڈیا کو بتایا کہ 73 سالہ رہنما نے صدر سے رحم کی اپیل
کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں گذشتہ رات گیار ہ بجکر 50منٹ سے 12 بجے کے درمیان پھانسی دی گئی۔
روزنامہ ڈیلی اسٹار کے مطابق جب سرکاری حکام نے مولانا نظامی سے کہا کہ وہ چاہیں تو صدر سے رحم کی درخواست کرسکتے ہیں۔